Novels Details:
Novel Name : Ishq Mein Ghayal
Writer Name : Hina Asad -
Category : Most Romantic Novel
Status : Complete..
Source : Drive [Free Link ]
Urdu Novalists is a platform of unique,best,romantic Urdu novels.we launched this paltform to provide our readers with the best content.Urdu Novalists is a platform launched for writers as well as readers.Readers to provide with the best content and also giving chance to writers to publish their writings.
Hina Asad - wrote many novels one of them is "Ishq Mein Ghayal".It is most Romantic Urdu novel of all the times.She wrote many romantic novels,very romantic novels which you can read and one of them is her novel which is mentioned above and now available in pdf form.
بچوں کی طرح نخرے دکھانا بند کرو اور منہ بند کرکے تیار ہو جاؤ.. جانتی نہیں تمہاری شادی کس سے ہو رہی ہے… یل سے.. جتنا دولتمند شوہر اتنا زیادہ زیور..ہم جیسوں کو تو ایسے زیور بس دیکھنے کو ملتے ہیں نہایت ناشکری لڑکی ہو بیزاری دکھا رہی ہو ۔۔۔خود تو مرو گی مجھے بھی مرواؤ گی ۔۔۔ یہ میرے جڑے ہوئے ہاتھ دیکھو مجھے ابھی جینا ہے اپنے لیے نہیں تو میرے لیے تیار ہوجاو میری ماں ۔۔۔ “ بیوٹیشن کی اپنی تُک ہی نرالی تھی…اسے غصہ اس بات کا تھا کہ یل کے آدمی اسے زبردستی یہاں لے آئے تھے اسکی دلہن تیار کرنے کے لیے اور وہ اسکا غصہ عبیرہ پر نکال رہی تھی ۔۔۔۔تبھی اسکے سامنے غصے سے ہاتھ جوڑ کر بولی ۔۔۔۔
“تم چاہتی ہو کہ میں اس کی جیت کی ٹرافی طرح سج کر اسکے سامنے جاؤں تاکہ وہ اپنی فتح کا جشن منائے ۔۔۔” وہ بڑبڑاکر منہ بناتی ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے آکر بیٹھ گئی تاکہ بیوٹیشن اپنا کام کر سکے…اسے اور کسی کے لیے نا سہی لیکن اپنی بھابھی کے لیے تو اسکی بات ماننی ہی تھی ۔۔۔جب تک وہ انہیں آزاد نہیں کردیتا ۔۔۔۔
“افف لڑکی کتنی پیاری لگ رہی ہو ماشاءاللہ…” گھونگھٹ سر پر رکھے بیوٹیشن نے آئینے میں دکھتے اس کے سجے سنورے چہرے کو دیکھ کر بے ساختہ ستائشی انداز میں کہا… لمبے بالوں کو اسٹائلش جوڑے کی شکل میں قید کرکے موتیئے کے گجروں سے سجایا گیا تھا.. گلے میں بھاری زیورات اور ناک میں باریک سی نتھ پہنے، نازک ہاتھوں میں کنگن اور چوڑیاں پہنے اس کا معصوم حسن دمک اٹھا تھا.. اس نے سر جھکا کر ڈبڈبائی نظروں سے اپنے ہاتھ کی لکیروں کو دیکھا ۔۔۔۔
“ دوسروں کی زندگی کے لئے اپنی خوشیوں کو قربان کرنا بہت ہمت والی بات ہے….. وہ تھی ہی ایسی حساس، رحمدل، محبت کرنے والی، دوسروں کی پرواہ کرنے والی۔۔۔۔
“نکاح کا وقت ہو گیا ہے..” سرد سی آواز پر اسکے لب سکڑ گئے.. عبیرہ نے گردن اٹھا کر دروازے کی طرف دیکھا جہاں پاشا سنجیدہ سا چہرہ لیے کھڑا تھا
Novel Link :
Click here to download this novel in pdf form
Free pdf link
Click To Download Ishq Mein Ghayal Urdu Novel By Hina Asad -
👆👆👆👆👆👆👆👆
ناول پڑھنے کے لئے دیے گئے لنک پر کلک کریں
Also give your feedback after reading this awesome novel.